حیدرآباد۔19۔اپریل(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر پکل سبل کے عزت نفس کے خلاف
انکو بد عنوان لیڈروں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے بعد آج دہلی کی ایک
مقامی عدالت نے سابق وزیر اعلی دہلی اروند کیجروال کو
اور عام آدمی پارٹی
کے دیگر قائدین شاذیہ علمی‘پرشانت بھوشن ‘منیش سسوڈیا کو 24اپریل کو عدالت
میں شخصی طور پر حاضر ہونے کے احکام جاری کئے گئے۔ اگر حاضر نہ ہونے کی
صورت میں سخت کاروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا۔